QR CodeQR Code

عید میلادالنبیؐ، ایم ڈبلیو ایم کراچی کا استقبالیہ کیمپ

19 Oct 2021 19:43

کراچی میں لگائے گئے کیمپ میں شیعہ سنی شہریوں کی کثیر تعداد سمیت مولانا تنویر حسین زیدی، علامہ صادق جعفری، سید رضی حیدر رضوی، مزمل حسین، محمد اسلم، قیصر رضا جعفری، حکیم رضا رومی، مولانا بلاول فائزی، مولانا گلزار حسین شاہدی و دیگر معززین نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی جعفر طیار یونٹ ضلع ملیر کی جانب سے سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی عید میلادالنبیؐ ناد علیؑ اسکوائر پر مرکزی استقبالیہ کیمپ اور سبیل کا اہتمام کیا گیا۔ کیمپ میں شیعہ سنی شہریوں کی کثیر تعداد سمیت جملہ اراکین غازی عباس ٹرسٹ، رہنماء شیعہ علماء کونسل مولانا تنویر حسین زیدی و اراکین، مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری، چیئرمین حیدر کرار ٹرسٹ اورنگی ٹاؤن سید رضی حیدر رضوی، چیئرمین آل اورنگی مساجد و امام بارگاہ فیڈریشن مزمل حسین، رہنماء پیام ولایت فاؤنڈیشن محمد اسلم، رہنماء مرکزی تنظیم عزاداری قیصر رضا جعفری، حکیم رضا رومی، مولانا بلاول فائزی، مولانا گلزار حسین شاہدی و دیگر معززین نے شرکت کی۔ استقبالیہ کیمپ سے حاضرین کی لذیز پکوانوں، مٹھائی اور ٹھنڈے، گرم مشروبات سے تواضع کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 959533

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/959533/1/عید-میلادالنبی-ایم-ڈبلیو-کراچی-کا-استقبالیہ-کیمپ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org