0
Wednesday 20 Oct 2021 10:56

وزیر اعلیٰ ہائوس گلگت میں محفل نعت

اسلام ٹائمز۔ عید میلاد النبی (ص) کی مناسبت سے وزیر اعلیٰ ہائوس گلگت میں دو روزہ محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ محفل نعت میں ملک کے مشہور نعت خواں، مقامی علما، شعرا اور عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ گیارہ اور بارہ ربیع الاول کی درمیانی شب محفل نعت کا سلسلہ شروع ہوا جو صبح نماز فجر تک جاری رہا۔ بارہ ربیع الاول کو شام پانچ بجے تک نعت خوانوں نے حضور اقدس (ص) کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیے جبکہ علماء نے سیرت رسول اکرم (ص) پر روشنی ڈالی اور شعراء نے اپنے کلام پیش کیے۔ وزیراعلیٰ ہائوس میں منعقدہ نعت کی محفل میں مقامی سطح پر قائد ملت جعفریہ آغا راحت حسین الحسینی، اسلامی تحریک کے صوبائی آرگنائزر شیخ میرزا علی، اسماعیلی ریجنل کونسل کے فدا علی ایثار، موتی مسجد کے پیش امام مولانا خلیل قاسمی سمیت عمائدین، شعراء اور عوام کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی۔ بارہ ربیع الاول کو سہ پہر پانچ بجے کے قریب عشرہ رحمت اللعالمین کی تقریبات ملکی سلامتی و خوشحالی کی دعاﺅں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئیں۔ وزیراعلیٰ خالد خورشید نے علمائے کرام، نعت خوان، شعرا، دانشور اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 959611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش