QR CodeQR Code

قم میں بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز نقوی کی پہلی برسی کی مناسبت سے تقریب

22 Oct 2021 12:09

قم کی معروف مسجد "امام حسن عسکریؑ" میں بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحوم کی پہلی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ علمائے کرام نے علامہ قاضی نیاز حسین کی دینی خدمات پر روشنی ڈالی۔


اسلام ٹائمز۔ قم کی معروف مسجد "امام حسن عسکریؑ" میں بزرگ عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحوم کی پہلی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ تقریب میں ایرانی وزیر اطلاعات سید اسماعیل خطیب، جامعہ مدرسین قم کے سربراہ آیت اللہ حسینی بوشہری، ایرانی پارلیمنٹ کے رکن ذوالنوری، حجۃ الاسلام والمسلمین سید باقر گلپایگانی، حجۃ الاسلام والمسلمین علوی بروجردی، حجۃ الاسلام والمسلمین سید فیاض نقوی، دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کے نمائندے سمیت پاکستانی اور ایرانی علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر قرآن خوانی ہوئی اور بعد ازآں مجلس ترحیم سے ایرانی ممتاز عالم دین، استاد حوزہ آیت اللہ نظری منفرد نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 959914

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/959914/1/قم-میں-بزرگ-عالم-دین-علامہ-قاضی-نیاز-نقوی-کی-پہلی-برسی-مناسبت-سے-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org