QR CodeQR Code

جے ڈی سی کے تحت بین المذاہب قومی میلاد مصطفی (ص) کانفرنس

25 Oct 2021 03:37

کانفرنس میں سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی، سابق ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر عامر خان، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر، اینکرپرسن وسیم بادامی، علامہ ناظر عباس تقوی، پیر مقدس کاظمی، پیر سید طاہر سجاد زنجانی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، نعت خواں صدیق اسماعیل سمیت دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایام ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ (ص) اور حضرت امام جعفر صادق (ع) کی مناسبت سے جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے عظیم الشان بین المذاہب قومی میلاد مصطفیٰ (ص) کانفرنس اور چراغاں کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں شیعہ و سنی مسلمانوں نے شرکت کی، جبکہ غیر مسلم رہنماؤں نے بھی محسن انسانیت کے میلاد کے اس جشن میں شریک ہوکر پیغمبر اسلام (ص) کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بریٹو روڈ نمائش چورنگی پر جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے تحت میلاد مصطفی (ص) کانفرنس و چراغاں میں ہزاروں کی تعداد میں چراغ روشن کئے گئے جبکہ پروگرام میں ملک کی بڑی درگاہوں کے سجادہ نشین، شیعہ و سنی علماء کرام اور سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ میلاد مصطفی (ص) کانفرنس میں شرکاء کے لئے نذر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ میلاد مصطفیٰ (ص) کانفرنس میں سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی، سابق ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر عامر خان، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر، اینکرپرسن وسیم بادامی، علامہ ناظر عباس تقوی، پیر مقدس کاظمی، پیر سید طاہر سجاد زنجانی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، نعت خواں صدیق اسماعیل سمیت دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے چیئرمین ظفر عباس نے عیدمیلادالنبی (ص) کی مبارک باد پیش کی اور تمام شرکاء سمیت مہمانان گرامی کا میلاد مصطفی (ص) کانفرنس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 960341

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/960341/1/جے-ڈی-سی-کے-تحت-بین-المذاہب-قومی-میلاد-مصطفی-ص-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org