QR CodeQR Code

لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں وحدت امت کانفرنس(2)

25 Oct 2021 10:27

وحدت امت کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ ہمیں فرقہ واریت سے بالا تر ہو کر ایک امت بن کر سوچنا ہوگا، ہماری وحدت میں ہی اسلام اور امت دونوں کی بقاء ہے، آج عالم کفر عالم اسلام کیخلاف متحد ہے، لیکن عالم اسلام خواب غفلت میں ہے، امام خمینیؒ نے ہفتہ وحدت کا اعلان کرکے امت کو ایک پلیٹ فارم پرلاکھڑا کیا، آج اسکے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں وحدت امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ہمیں تشدد اور وحشت کی طرف نہیں جانا، آج اگر پاکستان میں کچھ ہوتا ہے تو دشمن اسے انتشار کیلئے بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔ مقررین نے بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آؤ مودی تمہیں عروۃ الوثقیٰ کا سٹیج دکھاتے ہیں، جہاں وحدت کا خوبصورت منظر پیش کرنے کیلئے تمام مسالک کے علماء موجود ہیں، جو اپنے وطن کی حفاظت کرنا خوب جانتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 960357

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/960357/1/لاہور-جامعہ-عروۃ-الوثقی-میں-وحدت-امت-کانفرنس-2

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org