QR CodeQR Code

مشہد مقدس، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام میلاد صادقین 

26 Oct 2021 01:02

شعرائے کرام میں عاصم زیدی، عمران نقوی، الفت حسین جوئیہ، سید حسن عسکری نقوی، حسنین رضا عابد، حسینن بلتستانی، ذاکر علی اسدی، قمر علی کشمیری، شباب حیدر باجوہ اور عزیز علی اجو بھائی نے اپنے بہترین کلام سے محفل کو منور کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے زیراہتمام میلاد مسعود ختمی مرتب حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور میلاد مسعود صادق آل محمد علیہ السلام کی مناسبت سے دفتر ایم ڈبلیو ایم شعبہ مشہد مقدس، موسسہ شھید عارف الحسینی کی طرف سے جشن صادقین کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاک و ہند کے شعرائے کرام اور منقبت خوان حضرات نے نذرانہ عقیدت پیش کیا اور سامعین سے داد تحسین حاصل کی۔ پروگرام میں علماء اور طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے خطیب حجت الاسلام والمسلمین ابن علی حیدری نے سیرہ طیبہ صادقین پر گفتگو کی۔

نظامت کے فرائض جناب ڈاکٹر نیر رضوی نے اور معروف شاعر جناب عاصم زیدی سلطان پوری نے کی۔ شعرائے کرام میں عاصم زیدی، عمران نقوی، الفت حسین جوئیہ، سید حسن عسکری نقوی، حسنین رضا عابد، حسینن بلتستانی، ذاکر علی اسدی، قمر علی کشمیری، شباب حیدر باجوہ اور عزیز علی اجو بھائی نے اپنے بہترین کلام سے محفل کو منور کیا۔ جشن میں آنے والے مہمانوں کی چائے، مٹھائی اور کھانے سے تواضع کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 960470

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/960470/1/مشہد-مقدس-ایم-ڈبلیو-کے-زیراہتمام-میلاد-صادقین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org