0
Tuesday 26 Oct 2021 01:39

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سالانہ میلاد صادقین ریلی

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جامع مسجد الحسین گلشن مارکیٹ سے گھنٹہ گھر چوک تک سالانہ میلاد صادقین ریلی نکالی گئی۔ ریلی گلشن مارکیٹ، چوک قذافی، معصوم شاہ روڈ، دولت گیٹ حسین آگاہی سے ہوتی ہوئی گھنٹہ گھر چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کی، جبکہ ریلی میں سلیم عباس صدیقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، علامہ وسیم عباس معصومی، انجینئر مہر سخاوت علی سیال، دانش نقوی، مولانا امیر حسین ساقی، مولانا سید طاہر عباس نقوی، مخدوم عون عباس شمسی، فخر نسیم صدیقی، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان ثقلین ظفر، پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء راو محمد عارف رضوی، رکن الدین حامدی، مولانا عمران ظفر، سہیل حسنین بھٹہ، ناصر کربلائی، مولانا فرمان علی صفدری اور دیگر موجود تھے۔ ریلی کا جگہ جگہ پر استقبال کیا گیا۔

انجمن تاجران چوک کمہاراں نے چوک کمہاراں پر، النور اسلامک سنٹر کی جانب سے معصوم شاہ روڈ پر، بزم صادقین کی جانب سے گلستان چوک پر، انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے صدر چوہدری الیاس، اہلیان کچی سرائے کی جانب سے کچی سرا پر، مخدومین شاہ شمس کی جانب سے علی چوک پر، حیدری کمیٹی اور کھرکھر برادران کی جانب سے دولت گیٹ پر استقبال کیا گیا، جگہ جگہ ریلی کے شرکاء پر گل پاشی کی گئی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ میلادالنبی ہم سے اتحاد بین المسلمین کا تقاضا کرتی ہے، الحمداللہ شیعہ سنی وحدت پاکستان کا حسن ہے، مجلس وحدت مسلمین نے عید میلادالنبی کے موقع پر پانچ سو مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے۔ رہنماوں نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، مٹھی بھر تکفیری ٹولہ اس ملک کا امن تباہ کرنے کی ناکام کوششیں کرتا ہے۔ آج کی ریلی میں اہلسنت علماء اور عمائدین کی شرکت اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ریلی میں جواد رضا جعفری، مرزا وجاہت علی، سید اقبال مہدی زیدی، انجم رضا ایڈووکیٹ، حسنین انصاری، قمر عباس زیدی، رانا فیضان الحسینی، حسنین بخاری، عاشق جوئیہ سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 960478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش