QR CodeQR Code

لکی مروت، دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شہیید اہلکار

27 Oct 2021 11:04

لکی مروت میں پولیس موبائل پہ دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا ہے، جس میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں، جبکہ دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ پولیس موبائل معمول کے گشت پہ تھی کہ کھیتوں میں گھات لگائے دہشت گردوں نے دونوں جانب سے فائرنگ کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں نے پولیس موبائل پہ حملہ کیا ہے، جس میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ شہداء کی میتیں سول ہسپتال لکی منتقل کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں پولیس موبائل پہ دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا ہے، جس میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں، جبکہ دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ پولیس موبائل معمول کے گشت پہ تھی کہ کھیتوں میں گھات لگائے دہشت گردوں نے دونوں جانب سے فائرنگ کر دی۔ جس سے چار پولیس اہلکار موقع پہ ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔ شہید ہونے والوں میں اے اس آئی یعقوب شہاب خیل، کانسٹیبل مستقیم پہاڑ خیل، کانسٹیبل انعام عیسک خیل اور ڈرائیور رحیم اللّه ناورخیل  شامل ہیں۔ ريسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم  نے شہید ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ دشت گرد ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ تاہم کسی دہشت گرد گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 960652

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/960652/1/لکی-مروت-دہشتگردی-کا-نشانہ-بننے-والے-شہیید-اہلکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org