0
Monday 22 Nov 2021 01:52

علامہ اقتدار نقوی کا تین روزہ دورہ بھکر

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے ضلع بھکر کا تین روزہ تبلیغی و تربیتی دورہ کیا، مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بھکر کے یونٹ سرائے مہاجر میں جشن صادقین سے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے خطاب کیا۔ اس پروگرام کے ذریعے ضلع بھکر کی جانب سے نوجوانوں میں آگاہی، تربیتی و تبلیغی فکری شعور کو بیدار کرنے کی کوشش کی گئی۔ صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے منکیرہ یونٹ کے زیراہتمام تربیتی، فکری و تبلیغی نشست میں بطور مہمان شرکت اور گفتگو کی، نشست میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے میاں پنجہ یونٹ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔

بعدازاں انہوں نے پنجگرائیں یونٹ کے زیراہتمام منعقدہ جشن صادقین میں شرکت اور خطاب کیا، علامہ اقتدار نقوی سیرت صادقین پر خصوصی گفتگو کی۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے دریا خان یونٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل مزمل حسین بھی ہمراہ تھے۔ خانسر یونٹ پہنچنے پر اہل علاقہ کی جانب سے علامہ اقتدار حسین نقوی کا پرتپاک استقبال کیا گیا، صوبائی سیکرٹری جنرل نے سرگانی یونٹ میں جشن صادقین سے خطاب کیا اور بعدازاں انہوں نے بھکر کی ضلعی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ : 964762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش