0
Monday 22 Nov 2021 02:11

ایم ڈبلیو ایم علی پور کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین علی پور کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل سید رضوان حیدر کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی سیکرٹری تربیت و تبلیغات ڈاکٹر یونس حیدری اور صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید دلاور عباس زیدی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید زعیم حیدر زیدی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں بیس سے زائد یونٹس اراکین اور ضلعی کابینہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں گذشتہ سہ ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی اور آئندہ کے پروگرام کی منظوری دی گئی۔ اجلاس سے ڈاکٹر یونس حیدری اور علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 964763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش