0
Tuesday 23 Nov 2021 20:21

علامہ اسد اقبال زیدی کا دورہ کراچی

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی قمی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں کے دورہ جات کئے۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف مساجد و امام بارگاہوں، مدارس کا دورہ بھی کیا اور شہداء اور مرحومین کے گھروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق اپنے دورہ کے دوران علامہ اسد اقبال زیدی نے مدرسہ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام چشتی نگر گلستان جوہر میں مولانا احمد نہوی اور طلاب سے ملاقات اور گفتگو کی، امام بارگاہ وحدت مسلمین چشتی نگر میں مولانا شیخ نوروز علی نجفی مرحوم کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے دانشگاہ امام خمینی (رح) گلستان جوہر کراچی کا دورہ کیا، علماء و طلاب سے ملاقات کی  اور درسی خطاب بھی کیا۔ اپنے دورہ کے دوران انہوں نے وفد کے ہمراہ خطیبِ بالعلم علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی رہائشگاہ پر انکی عیادت کی۔ علامہ اسد اقبال نے کراچی کے مضافاتی علاقے میانوالی کالونی میں دی ہل ٹاؤن پبلک اسکول کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بھٹو کالونی میں تنظیمی عہدیداران سے ملاقات بھی کی۔ علامہ اسد اقبال زیدی نے کنواری کالونی میں نمازیوں سے خطاب میں معاشرتی برائیوں، بے راہ روی اور مسائل جیسے موضوعات پر بات کی اور اتحاد اور وحدت کے ذریعہ دشمن کو ناکام بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے زہرا اکاردکی کا دورہ بھی کیا اور علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ملاقات کے دوران انکو مرکزی جنرل سیکریٹری نامزد کئے جانے پر مبارک باد بھی پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 965083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش