QR CodeQR Code

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کا اجلاس ضلعی شوریٰ

28 Nov 2021 06:50

نومنتخب ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا وسیم عباس معصومی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کمزوروں اور مستضعفین کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی، یہ ملک لا الہ کی بنیاد پر قائم ہوا، لیکن آج ملک کو مغربی یلغار تباہ کر رہی ہے، غریب کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا، حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں ملتان کے تمام یونٹس کے اراکین سمیت آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل صوبائی سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری تربیت علامہ قاضی نادر حسین علوی، سید دلاور عباس زیدی، انجینئر سخاوت علی سیال، مولانا وسیم عباس معصومی سمیت دیگر صوبائی رہنماء بھی شریک تھے۔ اجلاس میں اکثریتی رائے سے مولانا وسیم عباس معصومی کو ایم ڈبلیو ایم ملتان کا ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ مولانا وسیم عباس معصومی سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے حلف لیا۔

نومنتخب ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا وسیم عباس معصومی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کمزوروں اور مستضعفین کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی، یہ ملک لا الہ کی بنیاد پر قائم ہوا، لیکن آج ملک کو مغربی یلغار تباہ کر رہی ہے، غریب کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا، حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے، اسلام، پاکستان دشمن اور ہزاروں فوجی جوانوں کے قاتل طالبان کے لیے نرم گوشہ افسوسناک ہے، حکومت ایسی حرکتوں سے باز رہے، ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں اتحاد بین المسلمین کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر علامہ امیر حسین ساقی، عاشق حسین، مولانا غلام جعفر انصاری، فخر نسیم صدیقی، شہباز حیدر گرمانی، محمد رضا مومن سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 965815

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/965815/1/ملتان-ایم-ڈبلیو-کا-اجلاس-ضلعی-شوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org