0
Tuesday 30 Nov 2021 19:35

انجمن شرعی شیعیان کشمیر کے زیر اہتمام سیرتی کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے جامعہ باب العلم میرگنڈ ضلع بڈگام میں ایک روزہ سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں باب العلم کے سینکڑوں طالب علموں، معلمین و تنظیمی اراکین کے علاوہ لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ سیرت کانفرنس کی صدارت تنظیم کے صدر آغا سید حسن نے کی۔ سیرت کانفرنس سے متعدد علماء کرام اور مفکرین نے خطاب کیا، جن میں شیخ غلام رسول نوری، مولانا مسرور عباس انصاری، آغا سید مجتبٰی، مولانا خورشید احمد قانونگو، مولانا سیدالرحمان شمس، مولانا شعیب شوکت شاہ اور ایڈوکیٹ زاہد علی شامل ہیں۔ انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام وادی کشمیر کے جمعہ مراکز کے ائمہ حضرات نے بھی شرکت کی۔ علماء کشمیر نے یک زبان ہو کر وحدت امت پر زور دیا اور باطل کے آلہ کار وسیم رضوی کے ناپاک منصوبوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مقررین نے سرور کائنات (ص) کی سیرت طیبہ کے مختلف گوشوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اسوہ رسول (ص) قرآن کریم کی عملی تفسیر ہے اور آپ (ص) کی سیرت طیبہ رہتی دنیا تک عالم بشریت کے لئے باعث رحمت و نجات ہے۔
خبر کا کوڈ : 966229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش