QR CodeQR Code

پشاور، جامعہ عارف الحسینی میں بین المسالک ہم آہنگی نشست

30 Nov 2021 21:57

پاکستان کونسل آف ورلڈ ریلیجنز خیبر پختونخوا کے زیراہتمام مدسہ جامعہ الشہید سیّد عارف حسین الحسینی پشاور میں بین المسالک ہم آہنگی کے حوالے سے ایک نشست منعقد ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کونسل آف ورلڈ ریلیجنز خیبر پختونخوا کے زیراہتمام مدسہ جامعہ الشہید سیّد عارف حسین الحسینی پشاور میں بین المسالک ہم آہنگی کے حوالے سے ایک نشست منعقد ہوئی، جس میں علامہ عابد حسین شاکری، علامہ سید ذکی الحسن اور مولانا عظمت اشی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مدرسہ ہذا کے طلبہ بھی شریک تھے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اتحاد امت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے تمام مسالک کے مابین ہم آہنگی بہت ضروری ہے، درحقیقت اسلام ہمیں متحد ہونے کا درس دیتا ہے، جب مسلمان متحد ہوں گے تو تب ہی وہ امت کو درپیش مسائل و مشکلات کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 966250

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/966250/1/پشاور-جامعہ-عارف-الحسینی-میں-بین-المسالک-ہم-ا-ہنگی-نشست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org