0
Tuesday 30 Nov 2021 22:59

وزیر اعلیٰ خالد خورشید کا دورہ سکردو

اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سکردو کا دو روزہ دورہ کیا۔ اس دوران سکردو میں صوبائی کابینہ کا اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے جس میں سب سے اہم ملازمتوں کیلئے عمر کی بالائی حد چالیس سال مقرر کی گئی۔ وزیر اعلیٰ کا ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم و دیگر پارٹی رہنمائوں نے استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران خالد خورشید ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سربراہ سید علی رضوی کی رہائش گاہ بھی گئے اور ان کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ کو سکردو میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیر اعلیٰ کے ساتھ کابینہ اراکین بھی موجود تھے۔ دورہ سکردو کے موقع پر خالد خورشید نے کئی اعلانات بھی کیے۔
خبر کا کوڈ : 966263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش