QR CodeQR Code

پشاور میں پیپلز پارٹی کا جلسہ عام

1 Dec 2021 23:57

پی پی کے 54ویں یوم تاسیس کے موقع پر پشاور میں ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین بلاول زرداری نے حکومت کیخلاف پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور گیس بحران پیدا کرنے پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے 54ویں یوم تاسیس کے موقع پر پشاور میں ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی پی چئیرمین بلاول زرداری نے حکومت کے خلاف پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور گیس بحران پیدا کرنے پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آئی ایم ایف ڈیل سے باہر آجائے، جس نے عوام کی زندگی جہنم بنا کر رکھ دی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنا یوم تاسیس خیبر پختونخواہ میں منایا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے جیالوں اور پاکستان کے عوام کو پارٹی کا یوم تاسیس منانے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، غریبوں اور کچلے ہوئے عوام کی پارٹی ہے۔


خبر کا کوڈ: 966487

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/966487/1/پشاور-میں-پیپلز-پارٹی-کا-جلسہ-عام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org