QR CodeQR Code

کوئٹہ، افغان مہاجرین میں راشن، گرم کپڑے تقسیم

3 Dec 2021 23:50

اہل بیت چیریٹی اور کوثر ویلفیر سوسائٹی نے باہمی طور پر ضرورت مند افغان مہاجرین کیلئے گرم کپڑوں اور راشن کا انتظام کیا، جو مبینہ افغان مہاجرین کے درمیان تقسیم کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ کوثر ویلفیر سوسائٹی اینڈ اسکاؤٹس اور اہل بیتؑ چیریٹی کی جانب سے کوئٹہ میں قیام پذیر ضرورت مند افغان مہاجرین کے درمیان راشن اور کپڑے تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر 76 کے قریب خاندانوں کو راشن کا سامان دیا گیا، جبکہ خاندان کے ہر فرد کیلئے گرم کپڑے دیئے گئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کوئٹہ میں سخت ترین حالات سے دو چار ہیں، جسے مدنظر رکھتے ہوئے ضرورت مند افراد میں مذکورہ چیزیں تقسیم کی گئی ہیں۔ انہوں نے اس کام کیلئے تعاون کرنے والے افراد کا نام لیتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم انہی کی بدولت اس کار خیر میں شریک ہوپائے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ کوثر اسکاؤٹس مستقبل میں غرباء کی مدد کیلئے مزید اقدامات اٹھائی گی۔


خبر کا کوڈ: 966733

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/966733/1/کوئٹہ-افغان-مہاجرین-میں-راشن-گرم-کپڑے-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org