QR CodeQR Code

پاراچنار میں شہداء پیواڑ کے چہلم کی تقریب

5 Dec 2021 22:48

جنگل میں بیدردی سے شہید ہونیوالے پیواڑ کے 11 شہداء کی یاد میں آج مورخہ 5 دسمبر بروز اتوار انکا چہلم منایا گیا، جس میں کرم بھر کے علماء، فضلاء، تحریک حسینی اور انجمن حسینیہ کے نمائندوں، قومی عمائدین، بچوں، بوڑھوں، تنظیمی جوانوں نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ 23 اکتوبر کو جنگل میں بیدردی سے شہید ہونے والے پیواڑ کے 11 شہداء کی یاد میں آج مورخہ 5 دسمبر بروز اتوار ان کا چہلم منایا گیا، جس میں کرم بھر کے علماء، فضلاء، تحریک حسینی اور انجمن حسینیہ کے نمائندوں، قومی عمائدین، بچوں، بوڑھوں، تنظیمی جوانوں، ایم این اے اور ایم پی اے کے نمائندگان، خود ایم پی اے سید اقبال میاں کے علاوہ کرم کے اہم لیڈران علامہ سید عابد الحسینی اور پیش امام علامہ فدا حسین مظاہری نے بھی شرکت کی۔ اجتماع سے تحریک حسینی کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد الحسینی، مرکزی جامع مسجد پاراچنار کے پیش امام علامہ فدا حسین مظاہری، سیکریٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین، علامہ مزمل حسین، ایم پی اے سید اقبال میاں، ریٹائرڈ کیپٹن علی اکبر، علی زئی قوم کے مشر سابق کونسلر حاجی اصغر حسین اور دیگر نے خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 967035

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/967035/1/پاراچنار-میں-شہداء-پیواڑ-کے-چہلم-کی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org