QR CodeQR Code

کوئٹہ، سماجی برائیوں کیخلاف اقدامات کیلئے اجلاس منعقد

5 Dec 2021 21:45

اجلاس میں شرکاء نے شیعہ ہزارہ قوم کو درپیش مسائل بلخصوص فحاشی، منشیات اور جنسی استحصال کا تذکرہ کیا، انکے راہ حل پر گفتگو کی اور دشمن کے کلچرل اٹیک کے خلاف لائحہ عمل طے کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے زیر اہتمام آج کوئٹہ کے علاقہ طوغی روڈ پر واقع حسینی امامبارگاہ میں قومی عمائدین کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں دشمن کے کلچرل اٹیک کے خلاف لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس میں علمائے دین، قبائلی عمائدین، سیاسی شخصیات، سماجی کارکنان اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے اس موقع پر کوئٹہ کے شیعہ ہزارہ قوم کو درپیش مشکلات کا تذکرہ کیا اور انکے راہ حل پر گفتگو کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوکر ایک کمیٹی بنائے گی جو فحاشی، منشیات اور جنسی استحصال کے خلاف اقدامات اٹھائے گی۔


خبر کا کوڈ: 967038

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/967038/1/کوئٹہ-سماجی-برائیوں-کیخلاف-اقدامات-کیلئے-اجلاس-منعقد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org