QR CodeQR Code

ملتان میں ''یادِ یاران مہدی'' کے عنوان سے نشست

5 Dec 2021 23:45

سابقین نے اپنی گفتگو میں آئی ایس او پاکستان کے ماضی، اپنے اپنے تجربات، واقعات اور مشاہدات بیان کیے، ماضی کے مقابلے میں آئی ایس او پاکستان کو آج درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا، شرکاء تقریب کیجانب سے سابقین سے سوالات بھی کیے گئے۔ 


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے دو روزہ سالانہ کنونشن میں ''یادِ یاران مہدی'' کے عنوان سے سابقین پر مشتمل خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں آئی ایس او پاکستان کے سابقین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں سابق مرکزی صدر اطہر عمران طاہر، ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے رفقاء سابق مرکزی نائب صدر سید ظفریاب حیدر نقوی، سابق ڈویژنل صدر ملتان ڈاکٹر مشتاق مہدی، سابق ڈویژنل جنرل سیکرٹری سید مصور عباس نقوی، سابق ڈویژنل صدر علامہ غضنفر علی حیدری، سابق ڈویژنل صدر سلیم عباس صدیقی، سابق ڈویژنل صدر و امامیہ چیف اسکائوٹ فضل عباس نقوی، عابد نواز سمیت ڈاکٹر ضیغم الحسن، سید فرخ مہدی، جواد رضا جعفری، شہریار حیدر، ڈاکٹر عاصم سرانی، عاطف حسین سمیت دیگر سابقین موجود تھے۔ سابقین نے اپنی گفتگو میں آئی ایس او پاکستان کے ماضی، اپنے اپنے تجربات، واقعات اور مشاہدات بیان کیے، ماضی کے مقابلے میں آئی ایس او پاکستان کو آج درپیش مشکلات کا جائزہ لیا گیا، شرکاء تقریب کی جانب سے سابقین سے سوالات بھی کیے گئے۔
 


خبر کا کوڈ: 967052

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/967052/1/ملتان-میں-یاد-یاران-مہدی-کے-عنوان-سے-نشست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org