QR CodeQR Code

لاہور، سیالکوٹ میں انسانیت کا زوال سیمینار

9 Dec 2021 11:32

جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارا نظام عدل برباد ہوچکا ہے۔ ہمارا معاشرہ وفات پا چکا ہے، یہاں قانون کے اوپر قانون ہیں اور وہ ماورائے عدالت واقعات ہیں، کیونکہ لوگ سمجھتے ہیں کہ عدالتیں انصاف نہیں دیں گی، اسی لئے وہ اپنی عدالت لگا لیتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے زیراہتمام ’’سیالکوٹ میں انسانیت کا زوال‘‘ کے عنوان سے تجزیاتی مذاکرے کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر، مذاہب اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سیالکوٹ میں انسانیت سوز واقعہ کے عوامل اور نتائج پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس لرزہ خیز واقعہ کی بھرپور مذمت کی۔ مذاکرہ، صدر مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ علامہ سید جواد نقوی کی زیرِصدارت منعقد ہوا، جس میں ممتاز مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات بشمول پیر خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ (کوٹ مٹھن شریف)، جناب فرید احمد پراچہ (نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان)، اعجاز احمد چودھری (پاکستان تحریک انصاف) علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری (سربراہ متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان)، پروفیسر عبدالغفور راشد (نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان)، مولانا محمد عاصم مخدوم (چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ)، تصور حسین شہزاد (سینیئر صحافی، کالم نگار)، ڈاکٹر علی وقار (تحریک منہاج القرآن)، ڈاکٹر شفاقت علی شیخ (پروفیسر یونیورسٹی آف لاہور)، پروفیسر علی اکبر الازہری، پروفیسر محمد شہباز منج (سرگودھا یونیورسٹی)، پروفیسر حبیب اللہ بخاری (کویت)، علامہ نعیم جاوید نوری (جمعیت علمائے پاکستان)، ڈاکٹر محمود غزنوی (صدر امن کمیٹی پنجاب)، علامہ اصغر عارف چشتی (صدر تحریک انصاف علماء و مشائخ ونگ پنجاب)، پادری عمانوئیل کھوکھر (ڈین آف ریونڈ ڈائسس چرچ) اور بھگت لال کھوکھر (پنڈت بالمیک سوامی مندر) نے اظہارِخیال کیا۔


خبر کا کوڈ: 967609

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/967609/1/لاہور-سیالکوٹ-میں-انسانیت-کا-زوال-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org