QR CodeQR Code

جموں میں شرح خصائص علی (ع) کی رسم رونمائی

10 Dec 2021 09:03

تقریب میں علماء کرام، مفتیان عظام کی کثیر تعداد کے علاوہ دانشمندان دین و ملت نے حصہ لیا۔ کتاب کی رسم رونمائی مفتی نذیر حسین اور سید فدا حسین رضوی کے ہاتھوں انجام پائی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے مختلف شہروں کے بعد جموں و کشمیر کے صوبہ جموں میں کتاب ’شرح خصائص علی علیہ السلام‘ اردو کی رسم رونمائی انجام پائی۔ خصائص علی (ع) کہ جس کی تصنیف ابو عبدالرحمن احمد بن شعیب النسائی متوفی 303ھ مترجم مولانا قاری ظہور احمد فیضی کتاب کو ڈاکٹر سید افضل پیرزادہ ریسرچ سینٹر الجامعۃ الھاشمیۃ کرناٹکا انڈیا نے شائع کیا ہے۔ رواں برس مولانا سید اشتیاق حسین گیلانی جو بٹھنڈی جموں میں مکین ہیں، خواجہ معین الدین چشتی (رہ) کے دربار میں حاضری دی۔ وہاں کے ذمہ داروں نے چاہت ظاہر کی گئی کہ کتاب کی رسم رونمائی جموں و کشمیر میں بھی انجام دی جائے۔ چنانچہ سید اشتیاق حسین گیلانی کے والد کبیر حسین شاہ کی برسی کے موقعہ پر جموں میں ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت اور نعت خوانی کے بعد ہوا۔ تقریب میں علماء کرام، مفتیان عظام کی کثیر تعداد کے علاوہ دانشمندان دین و ملت نے حصہ لیا۔ کتاب کی رسم رونمائی مفتی نذیر حسین اور سید فدا حسین رضوی کے ہاتھوں انجام پائی۔ اس موقعہ پر انہوں نے کتاب کی اہمیت و افادیت حاضرین پر آشکار کی۔


خبر کا کوڈ: 967690

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/967690/1/جموں-میں-شرح-خصائص-علی-ع-کی-رسم-رونمائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org