0
Friday 10 Dec 2021 22:00

مہنگائی کیخلاف جی بی میں جیالوں کے مظاہرے

  • گلگت میں پیپلزپارٹی کے احتجاجی مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی

    گلگت میں پیپلزپارٹی کے احتجاجی مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی

  • گلگت میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کی

    گلگت میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کی

  • گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں میں بھی مظاہرے ہوئے

    گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں میں بھی مظاہرے ہوئے

  • مہنگائی کیخلاف ہنزہ میں بھی جیالوں نے احتجاج کیا

    مہنگائی کیخلاف ہنزہ میں بھی جیالوں نے احتجاج کیا

  • سکردو میں احتجاجی ریلی بازار سے گزر رہی ہے

    سکردو میں احتجاجی ریلی بازار سے گزر رہی ہے

  • سکردو میں مظاہرے سے پی پی کے سابق رکن اسمبلی عمران ندیم خطاب کرتے ہوئے

    سکردو میں مظاہرے سے پی پی کے سابق رکن اسمبلی عمران ندیم خطاب کرتے ہوئے

  • سکردو، مظاہرے میں رکن اسمبلی شہزاد آغا، عمران ندیم و دیگر شریک ہیں

    سکردو، مظاہرے میں رکن اسمبلی شہزاد آغا، عمران ندیم و دیگر شریک ہیں

  • سکردو میں جیالوں کا احتجاج

    سکردو میں جیالوں کا احتجاج

  • سکردو میں پیپلزپارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

    سکردو میں پیپلزپارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

  • گلگت میں مظاہرین سے اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈووکیٹ خطاب کر رہے ہیں

    گلگت میں مظاہرین سے اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈووکیٹ خطاب کر رہے ہیں

اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں جیالوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی، گندم کے معیار اور کوٹے میں کٹوتی، جی بی میں بدترین لوڈشیڈنگ پر حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔ شدید سردی کے باوجود عوام نے بھی اس احتجاج میں بھرپور انداز میں شرکت کی۔ صوبائی ہیڈکوارٹر گلگت میں ہونے والے احتجاج کی قیادت صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کی۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی معاشی پالیسیوں کے سبب مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ پاکستان کی تاریخ میں ایسی نااہل حکومت اس سے پہلے کبھی نہیں آئی۔ دریں اثنا سکردو، ہنزہ اور دیگر اضلاع میں بھی مظاہرے ہوئے۔ سکردو میں احتجاجی مظاہرے میں رکن اسمبلی غلام شہزاد آغا، سابق رکن اسمبلی عمران ندیم اور ضلعی عہدیداران شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 967853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش