QR CodeQR Code

آئی ایس او فیصل آباد ڈویژن کا سالانہ کنونشن

14 Dec 2021 23:36

کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور آئی ایس او کے سابق مرکزی صدر سید ناصر عباس شیرازی، سابق مرکزی صدر آئی ایس او علامہ سید شبیر بخاری، علامہ سید حیدر نقوی اور پیر سید مقدس کاظمی نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے مختلف ڈویژنز میں سالانہ کنونشنز کے انعقاد اور ڈویژنل صدور کے انتخاب کا سلسلہ جاری ہے، اسی طرح آئی ایس او پاکستان فیصل آباد ڈویژن کی جانب سے امام بارگاہ بوستان زہراء فیصل آباد میں تین روزہ 33ویں ’’جہد مسلسل و عزمِ نو‘‘ ڈویژنل کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور آئی ایس او کے سابق مرکزی صدر سید ناصر عباس شیرازی، سابق مرکزی صدر آئی ایس او علامہ سید شبیر بخاری، علامہ سید حیدر نقوی اور پیر سید مقدس کاظمی نے خطاب کیا۔ علاوہ ازیں کنونشن کے دوران "نوجوان امید پاکستان" سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمنار میں پروفیسر ڈاکٹر جعفر جسکانی، ایچ آر پروفیشنل ٹرینر ثقلین عباس اور ماہر تعلیم پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹر علی عمران ملہی نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ کنونشن کے دوران سید تقی کاظمی کو آئی ایس او فیصل آباد ڈویژن کا صدر منتخب کرلیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 968550

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/968550/1/ا-ئی-ایس-او-فیصل-ا-باد-ڈویژن-کا-سالانہ-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org