QR CodeQR Code

لاہور، مردہ باد اسرائیل ریلی

19 Dec 2021 15:30

لاہور میں مردہ باد اسرائیل ریلی سے خطاب میں ٹی بی یو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ، اسرائیل، فاشسٹ بھارتی حکومت اور مسلمان سرزمینوں پر ہر جارح اتحاد کیخلاف پاکستانی قوم کی عمومی نفرت انکے زندہ ضمیر ہونے کی علامت ہے۔ ان حالات میں مسلمان ممالک کی ہم آہنگی اور باہمی تعاون کا مرکز ظلم کیخلاف قیام ہونا چاہیئے، چونکہ اس محور پر مسلمانوں کی ہم آہنگی اور تعاون صیہونی دشمن اور اسکے حامی امریکا اور یورپ کیلئے وحشتناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے ناپاک عزائم اور جارحیت کیخلاف تحریک بیداری امت مصطفیٰ کی مردہ باد امریکہ و اسرائیل ریلی لاہور کے مال روڈ پر مسجد شہداء سے پنجاب اسمبلی تک نکالی گئی، جس کی قیادت علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ ریلی میں کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ، دربار میاں میرؒ کے گدی نیشن پیر سید ہارون گیلانی، منہاج القرآن سے علامہ غلام اصغر صدیقی، کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا عاصم مخدوم، پیر غلام رسول اویسی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ریلی سے خطاب میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی تخفیف اسلحہ کی اصولی پالیسی کے دائرے میں رہتے ہوئے، ایران کو جوہری توانائی کے پُرامن استعمال کا مساوی حق حاصل ہے۔


خبر کا کوڈ: 969257

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/969257/1/لاہور-مردہ-باد-اسرائیل-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org