0
Tuesday 21 Dec 2021 15:37

جمعیۃ علماء اثنا عشریہ کرگل کا غریبوں میں کمبل تقسیم

اسلام ٹائمز۔ جمعیۃ علماء اثنا عشریہ کرگل لداخ نے کرگل کے محتاجوں اور ضرورتمندوں کے درمیان شدید سردی کے پیش نظر کمبلیں تقسیم کر دیں۔ جمعیۃ کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال میں غریبوں اور محتاجوں میں دو ہزار کمبلیں تقسیم کردی گئیں۔ جمعیۃ علماء اثنا عشریہ کرگل کے چیئرمین مولانا نطیر کا کہنا تھا کہ اس خطے میں شدید سردی کی وجہ سے عوام کو گوناگوں مشکلات درپیش ہیں اس لئے ہم نے چاہا کہ کم سے کم ضرورتمندوں میں کمبل اور دیگر گرم ملبوسات تقسیم کردئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی جمعیۃ کی جانب سے تقسیم کاری کا کام جاری رہے گا۔ اس دوران عوام نے جمعیۃ کے اس کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء اثنا عشری نے ہمیشہ علاقے کے محتاجوں اور غربیوں کا ہاتھ تھاما ہے۔
خبر کا کوڈ : 969531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش