QR CodeQR Code

اصغریہ اسٹوڈنٹس کا مرکزی کنونشن اختتام پزیر

27 Dec 2021 08:16

علامہ رضا محمد سعیدی نے سال 22-2021ء کیلئے اکثریت رائے سے منتخب ہونے والے اصغریہ اسٹوڈنٹس کے نئے مرکزی صدر ثقلین علی جعفری کے نام کا اعلان کیا، کارکنان نے بھرپور انداز میں نئے مرکزی صدر کا استقبال کرتے ہوئے انہیں اسٹیج تک پہنچایا، جس کے بعد نئے مرکزی صدر نے عہدے کا حلف اٹھایا۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 52واں سالانہ مرکزی ’’اسلام پیغام وحدت‘‘ کنونشن 24 تا 26 دسمبر ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری سندھ میں منعقد ہوا، جس میں اضلاع، ڈویژنز اور مرکز کی سالانہ کارکردگی رپورٹس پیش کی گئی، گذشتہ شب ہفتہ کو مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں یونٹ صدور، اضلاع، ڈویژنز اور مرکزی کابینہ کے عہدیداروں نے نئے مرکزی صدر کے انتخاب کیلئے ووٹ دیا۔ مرکزی کنونشن کے آخری روز اتوار کو جلسہ عام بعنوان ’یوم امام زین العابدینؑ‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ رضا محمد سعیدی نے سال 22-2021ء کیلئے اکثریت رائے سے منتخب ہونے والے اصغریہ اسٹوڈنٹس کے نئے مرکزی صدر ثقلین علی جعفری کے نام کا اعلان کیا، کارکنان نے بھرپور انداز میں نئے مرکزی صدر کا استقبال کرتے ہوئے انہیں اسٹیج تک پہنچایا، جس کے بعد نئے مرکزی صدر نے عہدے کا حلف اٹھایا۔ بعد ازاں نو منتخب مرکزی صدر ثقلین علی جعفری نے شرکائے کنونشن سے خطاب کیا۔ مرکزی کنونشن کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 970474

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/970474/1/اصغریہ-اسٹوڈنٹس-کا-مرکزی-کنونشن-اختتام-پزیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org