QR CodeQR Code

جامعہ حنفیہ کراچی کے طلبہ و اساتذہ کا عروۃ الوثقیٰ کا دورہ

27 Dec 2021 22:35

وفد کے ارکان سے گفتگو میں سربراہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کا کہنا تھا کہ سٹیج اور منبر سے اگر قوم کو وحدت کا پیغام جائیگا تو یقیناً معاشرے میں مثبت تبدیلی آئیگی۔ علامہ جواد نقوی کا کہنا تھا کہ دینی مدارس روایتی نصاب سے نکل کر جدید علوم کو اپنے نصاب کا حصہ بنائیں، جدید علوم کیساتھ دینی تعلیم کی شمولیت طالبعلم کو ایک اچھا اور مفید انسان بناتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ رابطة المدارس الاسلامية پاكستان سے ملحقہ جامعہ حنفیه کراچی کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء اور اساتذہ پر مشتمل وفد نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے اساتذہ سے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد کے ارکان نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ کی جدید لائبریری بھی دیکھی۔ تعلیمی دورے کے دوران وفد نے مدیر جامعہ عروۃ الوثقیٰ علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے باہمی روابط دورِ حاضری کی ضرورت ہیں، اس سے ایک دوسرے کے خیالات اور نظام کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔


خبر کا کوڈ: 970633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/970633/1/جامعہ-حنفیہ-کراچی-کے-طلبہ-اساتذہ-کا-عروۃ-الوثقی-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org