QR CodeQR Code

اسلام آباد میں اتحاد امت کانفرنس

28 Dec 2021 14:26

اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارہ تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یورپ کے اتحاد کیوجہ دنیاوی مفادات اور معیشت ہے۔ مسلمانوں کے پاس اتحاد کا محور قرآن کریم اور رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات ہے۔ ڈاکٹر شہریاری نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم رسالت مآبؐ کے ساتھ ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیراہتمام اتحاد امت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس سے عالمی ادارہ تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ نے خطاب کیا، اس کانفرنس میں کونسل میں شامل جماعتوں کے مرکزی اور صوبائی قائدین کی ایک بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ کانفرنس کی نظامت کے فرائض کونسل کے سیکرٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ نے انجام دیئے، جبکہ ترجمانی کی ذمہ داری کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثاقب اکبر کے سپرد تھی۔ اختتامی دعا امت واحدہ کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے کروائی۔ اس اجلاس میں سول سوسائٹی اور میڈیا کے اراکین کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔


خبر کا کوڈ: 970743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/970743/1/اسلام-ا-باد-میں-اتحاد-امت-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org