QR CodeQR Code

لاہور، شہداء کی یاد میں فیسٹیول

2 Jan 2022 15:59

فیسٹیول کا اہتمام افکار ادارہ فروغ آثار شہداء کیجانب سے کیا گیا جبکہ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، ادارہ التنزیل، امامیہ سکاوٹس سمیت دیگر ملی تنظیموں نے بھی حصہ لیا۔ فیسٹیول میں خیام شہداء کے عنوان سے گیلری بنائی گئی، جس میں شہداء کی تصاویر آویزاں کی گئی تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے حکم کے مطابق لاہور میں سال نوء کا آغاز شہداء کی یاد اور تکریم کے عنوان سے کیا گیا۔ اس حوالے سے شہید مدافع حرم شہید حاج قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس سمیت شہدائے پاکستان کی یاد میں لاہور کے فردوسیہ قبرستان میں ’’شہداء فیسٹیول‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ فیسٹیول کا اہتمام افکار ادارہ فروغ آثار شہداء کی جانب سے کیا گیا جبکہ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، ادارہ التنزیل، امامیہ سکاوٹس سمیت دیگر ملی تنظیموں نے بھی حصہ لیا۔ فیسٹیول میں خیام شہداء کے عنوان سے گیلری بنائی گئی، جس میں شہداء کی تصاویر آویزاں کی گئی تھیں جبکہ ساتھ ساتھ شہداء کا تعارف اور ان کے کارناموں کو بھی نمایاں کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 971640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/971640/1/لاہور-شہداء-کی-یاد-میں-فیسٹیول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org