0
Tuesday 4 Jan 2022 23:21

کراچی، ایرانی خانہ فرہنگ میں ’’عالم اسلام کا اتحاد‘‘ کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی میں کانفرنس بعنوان ’’اسلاموفوبیا سے مقابلے کیلئے عالم اسلام کا اتحاد‘‘ کا انعقاد حاج قاسم سلیمانی و انکے رفقاء کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر کیا گیا۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری سیکرٹری جنرل عالمی ادارہ تقریب مذاہب اسلامی کی سربراہی میں مجلس خبرگان رہبری کے رکن مولانا نذیر احمد سلامی و دیگر ایرانی مذہبی قائدین و ماہرین پر مشتمل وفد نے شرکت کی۔ پاکستان کی ممتاز سنی اور شیعہ شخصیات اور علماء کرام نے کانفرنس میں شرکت کی، تاکہ عالم اسلام کے اتحاد اور اسلام فوبیا کو فروغ دینے کے متکبرانہ اہداف اور اس سے نمٹنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جا سکے۔ حج قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر ہونے والی اس کانفرنس میں متعدد مقررین نے سپر پاورز کی تنہائی اور داعش کی تباہی میں اس شہید کے مثبت اثرات کے بارے میں بات کی۔ خانہ فرہنگ ایران کراچی کے ڈائریکٹر کامران پزشکی نے تقریب کے آغاز میں تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔

کانفرنس سے صدارتی خطاب آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری نے کیا، جبکہ مجلس خبرگان رہبری کے رکن مولانا نذیر احمد سلامی، ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور جمعیت علمائے پاکستان کے صدر مولانا ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب صدر اسد اللہ بھٹو، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر میثمی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے بھی خطاب کیا۔ ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے مرکزی ڈپی جنرل سکریٹری علامہ سید صادق رضا تقوی نے آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری کے خطاب کے دوران اردو مترجم اور اسسٹنٹ پروفیسر جواد حیدر نے کمپیئرنگ کے فرائض انجام دیئے۔ ’’اسلام فوبیا سے مقابلے کیلئے عالم اسلام کا اتحاد‘‘ کانفرنس کے اختتام پر کراچی میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 972044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش