0
Sunday 9 Jan 2022 10:07

کشمیر میں بھاری برف باری کے مناظر

  • مقبوضہ کشمیر میں بھاری برف باری، بیرون دنیا کیساتھ زمینی و فضائی رابطہ منقطع

    مقبوضہ کشمیر میں بھاری برف باری، بیرون دنیا کیساتھ زمینی و فضائی رابطہ منقطع

اسلام ٹائمز۔ بھاری برف باری کے بیچ وادی کشمیر کا بھارت و بیرون دنیا کے ساتھ زمینی و فضائی رابطہ ایک بار پھر منقطع ہوگیا ہے۔ جہاں وادی کشمیر کو بھارت کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر جموں قومی شاہراہ کو کئی مقامات پر چٹانین کھسک آنے کے پیش نظر ہفتے کے روز ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے وہیں سرینگر ہوائی اڈے پر بھی صبح کی فی الوقت دس پروازوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے کئی دور افتادہ علاقوں کا بھی بھاری برف باری کے باعث اپنے اپنے ضلع صدر مقامات کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ ایک ٹریفک عہدیدار نے بتایا کہ 270 کلو میٹر طویل سرینگر جموں قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر چٹانین کھسک آنے کے پیش نظر ہفتے کو ایک بار پھر ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جواہر ٹنل کے آر پار کم سے کم تین تین فٹ برف جمع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ کو قابل آمد و رفت بنانے کے لئے کام شد و مد سے جاری ہے اور متعلقہ حکام کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد ہی اس کو کھولا جائے گا۔

وادی کشمیر کو لداخ خطے سے جوڑنے والی سرینگر لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ کئی روز سے بند ہی ہے۔ ادھر سرینگر ہوائی اڈے پر ہفتے کو ایک بار پھر کم روشنی کی وجہ سے کئی پروازوں کو منسوخ کیا گیا۔ متعلقہ حکام نے بتایا کہ خراب موسمی حالات کی وجہ سے دس پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے جبکہ دیگر کئی پروازوں کو موخر کیا گیا ہے۔ بتادیں کہ جمعے کے روز سرینگر ہوائی اڈے پر 31 پروازوں نے آپریٹ کیا تھا جبکہ بعد میں خرب موسمی حالات کی وجہ سے چھ پروازوں کو معطل کیا گیا تھا۔ دریں اثنا تازہ بھاری برف باری سے وادی کے کئی دور افتادہ علاقے اپنے اپنے ضلع صدر مقامات سے منقطع ہوگئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بھاری برف جمع ہونے سے وسطی ضلع بڈگام کے کئی علاقے بشمول پارس آباد، وترہیل، شولی پورہ، بٹہ پورہ وغیرہ جیسے درجنوں دیہات کی رابطہ سڑکوں برف جمع ہے جس سے لوگوں کا پیدل چلنا پھرنا بھی ناممکن بن گیا ہے گاڑیوں کے چلنے کی کوئی بات ہی نہیں ہے۔ لوگوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہےکہ وہ اس سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جنگی بنیادوں پر شروع کرے تاکہ لوگوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل و حمل بحال ہوسکے نیز کسی مجبوری جیسے بیماروں کو ہسپتال پہنچانے میں لوگوں کو دقتوں کو سامنا نہ کرنا پڑے۔
خبر کا کوڈ : 972590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش