0
Monday 10 Jan 2022 13:26

ڈی آئی خان، شہید سرداران مقاومت کی دوسری برسی

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیراہتمام ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید سردار حاج قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے رفقاء کی دوسری برسی کے سلسلے میں تحصیل پہاڑ پور ڈھلہ میں شہداء کی یاد میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ برسی کی تقریب کے مہمان خصوصی تحصیل پہاڑ پور میئر مخدوم الطاف حسین شاہ تھے۔ تقریب کی صدارت ایس یو سی پاکستان کے مرکزی نائب علامہ محمد رمضان توقیر نے کی۔ برسی کی تقریب سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب علامہ محمد رمضان توقیر، مولانا انتصار حسین، مولانا شیخ فخر الدین (اسلام آباد)، سابق ضلعی صدر مولانا کاظم حسین مطہری، مولانا نعمت اللہ باقری، مولانا کرامت علی حیدری، مولانا باقر حسین، مولانا حسن وحیدی اور دیگر علماء کرام نے محافظین مقامات مقدسہ، مجاہدین اسلام سردار جنرل شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس کی مجاہدانہ زندگانی اور مستعفین جہاں کے لئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی زندگانی کے مختلف پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ : 972831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش