QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی وفد کا دورہ چنیوٹ

12 Jan 2022 00:19

مرکزی وفد نے علامہ قاضی غلام مرتضیٰ کے صاحبزادے علامہ علی رضا اور دیگر علماء کرام سے ملاقات کی اور قاضی غلام مرتضیٰ مرحوم کی ملت جعفریہ کیلئے دینی اور علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم و مغفور نے اپنی زندگی نئی نسل کی دینی اور علمی آبیاری کیلئے وقف کر رکھی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے وفد کے ہمراہ چنیوٹ میں بزرگ عالم دین علامہ قاضی غلام مرتضیٰ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، آرگنائزر وسطی پنجاب علامہ حسین عسکری نقوی شامل تھے۔ بعدازاں مرکزی وفد نے علامہ قاضی غلام مرتضیٰ کے صاحبزادے علامہ علی رضا اور دیگر علمائے کرام سے ملاقات کی اور قاضی مرتضیٰ مرحوم کی ملت جعفریہ کے لیے دینی اور علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم و مغفور نے اپنی زندگی نئی نسل کی دینی اور علمی آبیاری کے لیے وقف کر رکھی تھی اور اس ضمن میں قلیل عرصے میں دینی مدرسے، ٹیکنکل کالج سمیت دیگر اداروں کا قیام عمل میں لا کر نئی نسل کو دین کے ساتھ دنیاوی تقاضے سے ہم آہنگ کیا۔ انہوں دعا کی کہ اللہ تبارک وتعالیٰ ان کی خدمات قبول فرمائے، انہوں نے مرحوم و مغفور کی بلندی درجات کی بھی دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 973105

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/973105/1/شیعہ-علماء-کونسل-کے-مرکزی-وفد-کا-دورہ-چنیوٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org