QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے پہلے کینسر ہسپتال کا افتتاح

14 Jan 2022 23:40

وفاقی حکومت نے گلگت میں 2017ء میں کینسر ہسپتال تعمیر کرنے کی منظوری دی تھی۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر انتظام جی بی میں تعمیر ہونے والے پہلے کینسر ہسپتال کے منصوبے پر 2 ارب 34 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے پہلے کینسر ہسپتال کا افتتاح کر دیا گیا۔ سابق نون لیگ کی وفاقی حکومت نے گلگت میں 2017ء میں کینسر ہسپتال تعمیر کرنے کی منظوری دی تھی۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر انتظام جی بی میں تعمیر ہونے والے پہلے کینسر ہسپتال کے منصوبے پر 2 ارب 34 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ جس کا باقاعدہ افتتاح جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید اور اٹامک انرجی کمیشن کے اعلیٰ حکام نے کیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے بذریعہ آن لائن افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا جی بی کا پہلا کینسر ہسپتال یہاں کے عوام کیلئے ہیلتھ سروسز سائنس میں بہترین اضافہ ہے۔ جی بی میں گزشتہ چند سالوں میں مشاہدہ کیا گیا ہے کہ 20 سال کے لوگوں کو بھی کینسر جیسی مہلک بیماری کی تشخیص ہوئی ہے، ماضی میں کینسر کی شرح کافی کم تھی۔ کینسر کا علاج انتہائی مہنگا ہوتا ہے جس کے علاج کیلئے بھاری اخراجات برداشت کرنا ہر ایک کیلئے ممکن نہیں۔ جی بی کی بیشتر آبادی متوسط طبقے سے ہے، اس لئے ملک کے دیگر علاقوں میں جا کر کینسر کا علاج کروانے میں خاصی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ وفاقی حکومت کے تعاون سے گلگت بلتستان کے پہلے کینسر ہسپتال کے افتتاح کے بعد اب یہاں کے لوگوں کا دہلیز پر کینسر کا علاج ممکن ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 973609

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/973609/1/گلگت-بلتستان-کے-پہلے-کینسر-ہسپتال-کا-افتتاح

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org