QR CodeQR Code

پاراچنار، تقریب حلف برداری انجمن حسینیہ

15 Jan 2022 01:38

انجمن حسینیہ پاراچنار کی حلف برداری کا پروگرام مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مرکزی پیش نماز حجتہ الاسلام و المسلمین الحاج علامہ شیخ فدا حسین مظاہری نے نئے انجمن حسینیہ کے اراکین سے حلف لیا۔ معروف قبائلی مشر عنایت علی طوری سیکرٹری انجمن حسینیہ منتخب ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ معروف قبائلی رہنماء عنایت علی طوری سیکرٹری انجمن حسینیہ پاراچنار منتخب ہو گئے۔ آج انجمن حسینیہ پاراچنار کی حلف برداری کا پروگرام مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مرکزی پیش نماز حجتہ الاسلام و المسلمین الحاج علامہ شیخ فدا حسین مظاہری نے نئے انجمن حسینیہ کے اراکین سے حلف لیا۔ معروف قبائلی مشر عنایت علی طوری سیکرٹری انجمن حسینیہ منتخب ہو گئے۔ علامہ شیخ فدا حسین مظاہری نے خطبہ جمعہ کے دوران سابق سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین کی کاکردگی کو زبردست الفاظ میں سراہا، اپنے تین سالہ مدت کو باعزت طریقے سے مکمل کرنے کے بعد حاجی سردار حسین کو باعزت انداز میں رخصت کیا گیا۔ نو منتخب انجمن حسینیہ کے اراکین نے حلف برداری کے فوراً بعد شہید علامہ شیخ محمد نواز عرفانی کے مزار پر حاضری دی۔ فاتحہ خوانی کی اور قومی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 973629

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/973629/1/پاراچنار-تقریب-حلف-برداری-انجمن-حسینیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org