QR CodeQR Code

کراچی میں مجلس عزا بیاد شہدائے راہ حسینؑ و محافظان ولایت کی دعوتی مہم

15 Jan 2022 01:54

کانفرنس میں شرکت کیلئے علامہ مختار امامی، علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری، علامہ ملک غلام عباس سمیت دیگر رہنماؤں نے بزرگ عالم دین مولانا غلام عباس رئیسی، مولانا مرزا یوسف حسین، مولانا اصغر حسین شہیدی، علامہ نقی نقوی سمیت دیگر علمائے کرام، شعرائے عظام، منقبت خواں حضرات، ماتمی انجمنوں اور مساجد اور امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز کو دعوت نامے پیش کئے۔


اسلام ٹائمز۔ شہید حاج قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس و دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان، جعفریہ الائنس پاکستان، مجلس ذاکرین امامیہ کراچی، مرکزی تنظیم عزا، مرکزی تنظیم عزاداری، امامیہ آرگنائزیشن کراچی اور ماتمی انجمنوں کے زیر اہتمام 15 جنوری بروز ہفتہ مرکزی امام بارگاہ جعفرطیار سوسائٹی ملیر میں منعقدہ مرکزی مجلس عزا بیاد شہدائے راہ حسینؑ و محافظان ولایت کی دعوتی مہم کے سلسلے میں بھرپور رابطہ مہم چلائی گئی۔ کانفرنس میں شرکت کیلئے علامہ مختار امامی، علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری، علامہ ملک غلام عباس سمیت دیگر رہنماؤں نے بزرگ عالم دین مولانا غلام عباس رئیسی، مولانا اصغر حسین شہیدی، علامہ نقی نقوی سمیت دیگر علمائے کرام، شعرائے عظام، منقبت خواں حضرات، ماتمی انجمنوں اور مساجد اور امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز کو دعوت نامے پیش کئے۔


خبر کا کوڈ: 973633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/973633/1/کراچی-میں-مجلس-عزا-بیاد-شہدائے-راہ-حسین-محافظان-ولایت-کی-دعوتی-مہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org