0
Saturday 15 Jan 2022 19:06

لاہور، جے یو پی کے زیراہتمام بیداری امت نمائندہ اجلاس

اسلام ٹائمز۔ عالم اسلام کے سلگتے مسائل، اسرائیل اور انڈیا کی سازشوں اور جارحیت کے تدارک کیلئے امت مسلمہ اور پاکستان کا کرداد پر "بیداری امت نمائندہ اجلاس" صدر جمیعت علمائے پاکستان نورانی صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر کی زیر صدارت شاہ جمال ہوٹل، ڈیوس روڈ، لاہور میں منعقد ہوا۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ حجۃ الاسلام علامہ سید جواد نقوی، پیر خواجہ معین الدین کوریجہ سجادہ نشین کوٹ مٹھن شریف، امیر حمزہ مرکزی رہنما تحریک حرمت رسول، مولانا بابر فاروق رحیمی مرکزی جمیعت اہلحدیث پاکستان و مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام و رہنماوں نے شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اسلام کی بقاء کیلئے امت کی بیداری اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم بیدار ہو گئی تو امت کے سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔ 
فوٹو گرافر کا نام : تصور حسین شہزاد
خبر کا کوڈ : 973757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش