QR CodeQR Code

کراچی میں مرکزی مجلس عزا بیاد شہداء راہ حسینؑ و محافظان ولایت

17 Jan 2022 02:39

اپنے خطاب میں علامہ ناصر عباس جعفری نے قائد ملت جعفریہ علامہ عارف حسین الحسینی، قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس و دیگر کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہید شہادت کے بعد اپنی قوم پر دور رس اثرات مرتب کرتا ہے، شہید قوم کی غیرت کا نشان ہوتا ہے اور لہو دیکر انسانیت کو زندہ کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع ملیر اور دیگر ملی اداروں کی جانب سے مرکزی مجلس عزاء بیاد شہدائے راہ حسینؑ و محافظان ولایت مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار میں منعقد ہوئی، جس سے علامہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی خطاب کیا جبکہ دیگر خطاب کرنے والوں میں معروف خطیب نوید عاشق بی اے، علامہ نثار قلندری، علامہ ہاشم موسوی، علامہ مختار امامی، علامہ نقی نقوی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ ہاشم موسوی و دیگر علماء کرام شامل تھے۔ مجلس عزاء میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر زاہد مہدی، مرکزی تنظیم عزاء کے صدر آصف اعجاز، ثروت رضوی، شہزاد رضوی، مجلس ذاکرین امامیہ، جعفریہ الائنس، مرکزی تنظیم عزاداری کے رہنماوں سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ ناصر عباس جعفری نے شہداء مدافعین حرم و شہدائے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے قائد ملت جعفریہ علامہ عارف حسین الحسینی، قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس و دیگر کی عظمت کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہید شہادت کے بعد اپنی قوم پر دور رس اثرات مرتب کرتا ہے، شہید قوم کی غیرت کا نشان ہوتا ہے اور لہو دے کر انسانیت کو زندہ کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 973966

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/973966/1/کراچی-میں-مرکزی-مجلس-عزا-بیاد-شہداء-راہ-حسین-محافظان-ولایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org