QR CodeQR Code

لاہور، پیغام مصطفیٰ کانفرنس

17 Jan 2022 10:20

لاہور میں پیغام مصطفیٰ کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ پیغام مصطفیٰ امت واحدہ کے تصور کو اجاگر کرتا ہے۔ قرآن مجید کا حکم ہے کہ جب اللہ اور اسکے رسول کی دعوت ملے تو پیغام پر لبیک کہو، یہ پیغام زندگی بخش ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تعلیمات قرآن اور سیرت نبوی کی روشنی میں زندگی کو صحیح نہج پر ڈالنا چاہیئے، مگر بدقسمتی ہے کہ پیغام مصطفیٰ کیطرف کئی لوگوں کی توجہ کم ہے، وہ اپنے خیالات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی زیر صدارت ایوان اقبال لاہور میں پیغام مصطفیٰ کانفرنس سے خطاب میں اتحاد امت پر زور دیتے ہوئے مقررین نے واضح کیا ہے کہ توحید، نبوت اور ختم نبوت پر ایمان رکھنے والوں کی تکفیر تعلیمات مصطفوی کی نفی ہے۔ تمام مکاتب فکر اہل بیت اطہار، صحابہ کرام ،ازواج مطہرات اور اولیاء اللہ کا احترام کرتے ہیں۔ مقدس شخصیات کی توہین کرنیوالے فسادی عناصر استعماری ایجنڈے کو پروان چڑھا رہے ہیں۔ علماء تکفیری فسادیوں سے اظہار لاتعلقی کرچکے ہیں۔ اتحاد امت وقت کا تقاضا ہے۔ انہوں نے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے میں مولانا شاہ احمد نورانی، قاضی حسین احمد، علامہ ساجد علی نقوی، پروفیسر ساجد میر، مولانا سمیع الحق اور دیگر علماء کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ملی یکجہتی کونسل کی خدمات کو سراہا۔


خبر کا کوڈ: 973980

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/973980/1/لاہور-پیغام-مصطفی-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org