QR CodeQR Code

شہید قاسم سلیمانی و رفقاء کی برسی

آئی ایس او کراچی کی مدافعان ولایت کانفرنس

18 Jan 2022 08:21

کانفرنس سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر زاہد مہدی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، معروف عالم دین علامہ علی مرتضیٰ زیدی اور شیعہ علماء کونسل کراچی کے صدر علامہ کامران حیدر عابدی نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیراہتمام شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس و دیگر رفقاء کی برسی کی مناسبت سے مدافعان ولایت کانفرنس کا انعقاد مدینۃ العلم امام بارگاہ گلشن اقبال میں کیا گیا۔ کانفرنس سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر زاہد مہدی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، معروف عالم دین علامہ علی مرتضیٰ زیدی اور شیعہ علماء کونسل کراچی کے صدر علامہ کامران حیدر عابدی نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں شہر بھر سے مومنین و مومنات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس میں دستہ امامیہ کے صاحبانِ بیاض عاطر حیدر، جری سجاد، مشہور و معروف منقبت و نوحہ خواں مسلم مہدوی نے بارگاہ اہل بیتؑ میں منقبت و ترانہ پیش کیا۔ پروگرام میں آئی بی ٹی ایم ایس کی جانب سے خون کا عطیاتی کیمپ لگایا گیا، آئی ایس او جامعہ این ای ڈی یونٹ کی جانب سے سبیل امام حسین علیہ السلام کا انعقاد جبکہ سکیورٹی کے انتظامات امامیہ اسکاؤٹس کراچی نے سنبھالے۔


خبر کا کوڈ: 974182

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/974182/1/آئی-ایس-او-کراچی-کی-مدافعان-ولایت-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org