0
Monday 24 Jan 2022 01:49

ملتان، یمن میں جاری جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  • امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیراہتمام یمن پر ہونیوالے مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

    امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیراہتمام یمن پر ہونیوالے مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اسلام ٹائمز۔ یمن میں آل سعود کی جارحیت کیخلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے ملک کے اہم شہروں لاہور، ملتان، گلگت اور اسلام آباد میں میں احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا۔ ملتان میں پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل معمر نقوی کا کہنا تھا کہ 7 سال سے یمن میں مظلوم مسلمانوں کو شیطانی قوتوں کی جارحیت کا سامنا ہے، سعودی بمباری سے یمن میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی، شہید اور معذور ہوچکے ہیں، تاریخ کے بدترین انسانی بحران، وحشیانہ حملوں کے خلاف اور یمن میں عالمی سامراج کی جارحیت کے خلاف ہمیں سڑکوں پر نکل کر استعمار دشمنی کا عملی ثبوت دینا ہوگا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی کا کہنا تھا کہ یمن کی جیل پر جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملے میں 80 سے زائد مظلوم یمنی شہید ہوئے۔ آل سعود اور متحدہ عرب امارات عالمی سامراج امریکہ اور صیہونی حکومت کے ذلیل و خوار آلہ کار اور انسانیت کے مجرم ہیں۔ ڈویژنل صدر جوہر عباس کا کہنا تھا کہ یمن میں جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں پچاسی فیصد سے زیادہ بنیادی تنصیبات تباہ ہوچکی ہیں جبکہ عوام کو خوراک اور دواوں کی قلت کا بھی سامنا ہے، ان تمام مظالم کے باوجود امت مسلمہ کی خاموشی اور عالمی برادری کی بے حسی زہر قاتل ہے۔

یمن کے مظلوم عوام نے 40 سال سے استعماری و استکباری جارحیت کا سامنا کیا ہے، وہاں کے عوام کے حوصلے بلند ہیں اور وہ مزاحمت و استقامت کے راستے کو ہرگز ترک نہیں کریں گے۔ آخر میں مولانا اعجاز بھشتی نے اختتامی دعائیہ کلمات سے پرامن احتجاج کا اختتام کیا۔ احتجاج میں پیپلزلائرز فورم کے رہنماء عارف شاہ نے بھی خصوصی شرکت کی، اس موقع پر مرزا وجاہت علی، علی اشتر، عاطف حسین اور دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 975259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش