0
Monday 24 Jan 2022 09:58

لاہور میں ’’عورت کا فاطمی روپ اور فیمنسٹک بہروپ‘‘ کانفرنس کا انعقاد

اسلام ٹائمز۔ یومِ ولادت باسعادت ام الآئمہ ؑسیدۃ نساء العالمین حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا اور یومِ تاسیس جامعہ ام الکتاب لاہور کے موقع پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کا عنوان ’’عورت کا فاطمی روپ اور فیمنسٹک بہروپ‘‘ رکھا گیا تھا۔ روزِ ولادت باسعادت حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کو یومِ تکریمِ خواتین او روزِ مادر کا عنوان دیا گیا ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریکِ بیداری امتِ مصطفیؐ علامہ سید جواد نقوی نے کہا کہ یوں تو امِ ابیھا حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پوری انسانیت کیلئے نمونہ عمل ہیں، لیکن خاص طور آپؑ، خواتین کیلئے نمونہ کامل ہیں اور عورت کو اگر کوئی روپ جچتا ہے تو وہ فاطمی روپ ہے، اس کے علاوہ سب روپ ناقص اور سفل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 975287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش