0
Friday 28 Jan 2022 23:39

کراچی، یمن پر سعودی جارحیت کیخلاف احتجاج

اسلام ٹائمز۔ یمن میں سعودی اماراتی فوجی اتحاد کی بدترین جارحیت اور مسلمانوں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فوراً بعد نماز جمعہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی، صوبائی ترجمان علامہ مبشر حسن و دیگر نے خطاب کیا، اس موقع پر علامہ علی انور جعفری، میر تقی ظفر، آصف صفوی، صابر کربلائی و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے امریکا، اسرائیل اور آل سعود کے خلاف نعرے بلند کئے، شرکاء نے مظلوم یمنی مسلمانوں کے خلاف سعودی اماراتی اتحاد کی بدترین جارحیت کے خلاف تحریروں پر مبنی مذمتی پلے کارڈز ْبھی اٹھا رکھے تھے۔
خبر کا کوڈ : 976071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش