0
Friday 28 Jan 2022 23:54

چنیوٹ، جامعہ بعثت میں جشن ولادت زہرا (س)

اسلام ٹائمز۔ جامعہ بعثت رجوعہ سادات چنیوٹ میں یوم ولادت باسعادت خاتون جنت دختر رسول اللہ (ص) حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا کے موقع پر سالانہ بیسویں عظیم الشان جشن سعید کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جشن میلاد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت ملک کے مایہ ناز خطباء نے اسلامی بیداری و نشاۃ ثانیہ کے موضوع پر مفید، علمی خطابات کئے۔ جشن سعید کے انتظامات میں جامعہ بعثت شعبہ خواتین کے تمام شعبہ جات نے بڑھ چڑھ کر خدمات سرانجام دیں، اصلاحی خاکوں اور انقلابی ٹیبلوز میں بھی بھرپور حصہ لیا۔ دوسری جانب مدرسہ اہلبیتؑ میں شاہراہ ظھور کی عکاسی کی گئی اور بی بی دو عالم کے گھر کی شبیھات تیار کی گئیں، ملک بھر سے آنے والی خواتین نے شاہراہ ظھور کے سامنے عقیدت کا اظہار کیا اور بقیع کی شبیہ کی والہانہ زیارت کی۔
خبر کا کوڈ : 976073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش