QR CodeQR Code

اندرون سندھ میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات

14 Sep 2011 21:03

اسلام ٹائمز:سندھ میں تین ہفتوں سے جاری شدید بارشوں سے جہاں 10 لاکھ مکانات متاثر ہوئے ہیں وہیں ہزاروں سرکاری اسکول، تعلیمی ادارے، ہسپتال اور دیگر سرکاری عمارتیں بھی متاثر ہوئیں


سندھ:اسلام ٹائمز۔سندھ میں تین ہفتوں سے جاری شدید بارشوں سے جہاں 10 لاکھ مکانات متاثر ہوئے ہیں، وہیں ہزاروں سرکاری اسکول، تعلیمی ادارے، ہسپتال اور دیگر سرکاری عمارتیں بھی متاثر اور مخدوش ہوئیں ہیں،  جبکہ سیلاب آنے سے  متاثرہ اضلاع کے راستے بھی تباہ ہوئے ہیں۔ نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق سندھ میں تین ہفتوں سے جاری بارشوں کی وجہ سے سیلاب آنے کے باعث جنوبی اور سینٹرل سندھ کے 21 اضلاع میں 53 لاکھ افراد شدید متاثر ہوئے ہیں، سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 55 لاکھ ایکڑ پر مشتمل  فصل شدید متاثر ہوئی ہے جس میں سے 40 لاکھ ایکڑ پر مشتمل فصل مکمل طور پر تباہ ہوئی ہے۔ بارشوں اور سیلاب سے  64 ہزار مویشی بہہ گئے ہیں یا مر گئے ہیں  جبکہ 20 ہزار سے زائد گاوں اور 20 تک شہر زیر آب آنے سے 10 لاکھ کے قریب مکانات شدید متاثر  ہوئے، جس میں سے 6 لاکھ کے قریب مکانات  مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 98770

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/98770/1/اندرون-سندھ-میں-بارشوں-سے-ہونے-والے-نقصانات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org