QR CodeQR Code

ملتان، مردہ باد امریکہ ریلی

17 May 2022 15:49

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ امریکہ اور اسکے حواری انسانیت کے دشمن ہیں، آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں امریکہ کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، دنیا کے آزاد انسان امریکہ، اسرائیل اور انکے خیر خواہوں کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کی جانب سے 16 مئی یوم مردہ باد امریکہ کی مناسبت سے بائیک و کار ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز ڈویژنل ہیڈ کواٹر المصطفیٰ ہاوس سے کیا گیا، ریلی جلال چوک، چونگی نمبر 6، چونگی نمبر 9، کچہری چوک سے ہوتی ہوئی نواں شہر چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکاء سے ڈویژنل صدر ڈاکٹر جوہر عباس، سیکرٹری نظارت ثقلین ظفر، سابقہ ڈویژنل نائب صدر جواد مصطفیٰ، صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کیا۔ ریلی کے اختتام پر امریکہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیے گئے۔ ریلی میں شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔ ریلی میں سلیم صدیقی، جواد جعفری، عاطف سرانی، ڈاکٹر عاصم سرانی، جواد جوئیہ اور شعیب جعفری سمیت دیگر سابقین ملتان ڈویژن نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے حواری انسانیت کے دشمن ہیں، آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، دنیا کے آزاد انسان امریکہ، اسرائیل اور ان کے خیرخواہوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔


خبر کا کوڈ: 994693

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/994693/1/ملتان-مردہ-باد-امریکہ-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org