QR CodeQR Code

لیہ، ایس یو سی تحصیل صدور انتخاب

28 May 2022 23:13

تینوں تحصیلوں میں اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی آرگنائزر سمیت ضلعی مسئولین نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے نومنتخب تحصیل صدور کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع لیہ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے تحصیل صدور کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیہ میں شیعہ علماء کونسل کے تحصیل سطح پر انٹرا پارٹی الیکشن ہوگئے، مولانا عرفان حیدر صابری تحصیل لیہ کے صدر منتخب ہوئے، جبکہ تحصیل کروڑ لعل عیسن کیلئے علی رضا شاہ ایڈووکیٹ، تحصیل چوبارہ سے محمد رضوان مگسی بلا مقابلہ تحصیل صدر منتخب ہو گئے۔ اس موقع پر تینوں تحصیلوں میں اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی آرگنائزر سمیت ضلعی مسئولین نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے نومنتخب تحصیل صدور کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 996552

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/996552/1/لیہ-ایس-یو-سی-تحصیل-صدور-انتخاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org