QR CodeQR Code

جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ مولانا سبط شبیر قمی کا کشمیر کے حالات پر خصوصی انٹرویو

28 Sep 2022 18:19

اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ربیع الاول میں ہمیں وحدت امت پر سب سے زیادہ زور دینا چاہیئے اور اخلاقیات کو بھی فراموش نہیں کرنا چاہیئے، امت کا شیرازہ بکھرا ہوا ہے اس وجہ سے علماء حق نشانے پر ہیں۔


مولانا سبط شبیر قمی جموں و کشمیر پیروان ولایت کے سربراہ ہیں، یہ تنظیم کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کی اکائی بھی ہے، مولانا سبط شبیر قمی انجمن معین الاسلام کشمیر کے ممبر بھی ہیں، جس کا قیام 1941ء میں عمل میں لایا گیا تھا، جموں و کشمیر کی تاریخ میں مولانا سبط محمد شبیر قمی کے خانوادے کا اہم ترین تبلیغی رول رہا ہے، اس ایرانی ہمدانی خاندان نے کشمیر کو علم و حکمت کی روشنی سے سالہا سال تک منور کیا۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مولانا سبط شبیر قمی سے کشمیر کی موجودہ صورتحال، بھارت میں اسلامو فوبیا کی لہر، کشمیری مبلغین پر کالے قوانین کا اطلاق اور انکی گرفتایوں کو لیکر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ کشمیری مبلغین پر کالے قوانین کا اطلاق تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت کا شیرازہ بکھرا ہوا ہے اس وجہ سے علماء حق نشانے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ربیع الاول میں ہمیں وحدت امت پر سب سے زیادہ زور دینا چاہیئے اور اخلاقیات کو بھی فراموش نہیں کرنا چاہیئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)


خبر کا کوڈ: 1016437

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/interview/1016437/جموں-کشمیر-پیروان-ولایت-کے-سربراہ-مولانا-سبط-شبیر-قمی-کا-حالات-پر-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org