QR CodeQR Code

بی جے پی نے کشمیر کی دو سو سالہ تاریخ کو مسخ کیا

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ہندو لیڈر سنیل ڈمپل کا خصوصی انٹرویو

مودی حکومت نے ہماری زمینیں بھی نیلام کردیں

21 Mar 2024 20:43

مشن اسٹیٹ ہڈ کے صدر کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر کے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں، کشمیر کے حوالے سے مودی حکومت کے تمام دعوے جھوٹے ہیں اور کشمیری مسلمانوں کیساتھ ساتھ جموں کے ہندو بھی مودی کے فیصلوں سے ناراض ہیں۔


مشن اسٹیٹ ہڈ کے صدر سنیل ڈمپل جموں و کشمیر کے ایک متحرک سیاسی لیڈر ہیں۔ سنیل ڈمپل گزشتہ 35 برسوں سے مسلسل جموں و کشمیر کے عام لوگوں کے لئے اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔ سنیل ڈمپل کشمیر کو حاصل خصوصی درجہ دفعہ 370 جسے مودی حکومت نے منسوخ کیا، کی بحالی کے لئے سرگرم ہیں اور جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی، کشمیر کی تمام علاقائی سیاسی جماعتوں اور تمام کشمیری لیڈروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے جموں میں ایک ملاقات کے دوران سنیل ڈمپل سے خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے مودی حکومت کے فیصلوں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے کشمیر کی دو سو سالہ تاریخ کو مسخ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ہماری زمینیں بھی نیلام کردیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر  کبھی ایک الگ ملک ہوا کرتا تھا جس کی سرحدی بہت دور تک پھیلی ہوئی تھیں ہم اس متحدہ کشمیر کی بحالی چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ کشمیری قیادت کی آپس کی لڑائی جموں و کشمیر کی شاہی ریاست کو چلانے اور انہدام کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر کے حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے مودی حکومت کے تمام دعوے جھوٹے ہیں۔ سنیل ڈمپل نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کیساتھ ساتھ جموں کے ہندو بھی مودی کے فیصلوں سے ناراض ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1123645

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/interview/1123645/مقبوضہ-کشمیر-کی-صورتحال-پر-ہندو-لیڈر-سنیل-ڈمپل-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org